امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی

پیر 19 فروری 2018 23:35

فیصل آباد۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء)محکمہ داخلہ پنجاب نے یونیورسٹی آف پنجاب کے زیر اہتمام ایم اے / ایم ایس سی پارٹ فرسٹ سپلیمنٹری امتحانات 2017 ء کے انعقاد کے سلسلے میں فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں قائم امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

حکمنامے کے مطابق امتحانی مراکز میں کتب ‘ گائیڈز ‘ حل شدہ پرچے ‘ موبائل فونز ‘ ڈیجٹیل ڈائریاں اور اسلحہ لے کر جانے کی ممانعت ہوگی ۔