فیصل آباد آرٹ کونسل کے زیر اہتمام تیسرا پنجابی سلیکھ میلہ 23 فروری کو شروع ہو گا

پیر 19 فروری 2018 23:35

فیصل آباد۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) فیصل آباد آرٹ کونسل کے زیر اہتمام دو روزہ تیسرا پنجابی سلیکھ میلہ 23 فروری کو نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں شروع ہو گا ۔ ڈائریکٹر آرٹ کونسل صوفیہ بیدار نے بتایا کہ پنجاب سلیکھ میلہ کے پہلے روز شام پانچ بجے نمائش ہو گی اور امرجیت چندن پنجاب ‘پنجابی اور پنجابیت پر جبکہ ڈاکٹر عبدالقادر مشتاق پنجابی زبان پر اظہار خیال کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پر وفیسر ڈاکٹر محمد علی ‘ افضل احسن ‘ اقبال قیصر ‘ قمر ریاض چیمہ ‘ عامر بٹ ‘ توحید احمد چٹھہ و دیگر بھی شریک ہونگے ۔ انہوں نے بتایا کہ دوسرے روز 1947 سے پہلے مسلم لیگ کی سیاست اور مسلمان کے موضوع پر علی قاسمی ‘ یعقوب بنگش ‘ ندیم عمر تارڑ ‘ ڈاکٹر اقبال چاولہ ‘ ڈاکٹر عبدالقادر مشتاق اظہارخیال کریں گے جبکہ دیگر پروگرامز کے علاوہ شام سات بجے پنجابی مشاعرہ بھی منعقد ہو گا جس میں رائے محمد خاں ناصر ‘ نصیر بلوچ ‘ بابا نجمی ‘ اسلم نجمی ‘ بابا غلام حسین ندیم قادری ‘ صابر علی صابر ‘ اے ایچ عاطف ‘ شفقت الله مشتاق ‘ طاہرہ سرا ‘ انجم قریشی ‘ گلنار ‘ بشری ناز ‘ اعجاز امیر ‘ مصطفی انور اور دیگر شعراء اپنا کلام پیش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :