آتشزدگی سے متاثرہ دکانداروںکے نقصان کی تلافی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ،ڈپٹی کمشنر

پیر 19 فروری 2018 23:35

فیصل آباد۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے کہا ہے کہ چوک گھنٹہ گھر کے قریب آگ لگنے کے حادثے میں جلنے والی دکانوں کے متاثرین کے نقصان کی تلافی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں مقرر کردہ اسیسمنٹ کمیٹی کی طرف سے آتشزدگی سے دکانوں کے نقصانات کا اندازہ لگایا جارہا ہے جسکی رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ حکومت پنجاب کو بھجوا دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں آتشزدگی کے متاثرہ دکانداروں سے ملاقات میں کہی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ( سٹی ) احمر سہیل کیفی اور ڈپٹی میئر محمد امین بٹ بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے آگ لگنے کے افسوسناک حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کو تسلی دی اور کہا کہ ان کے نقصانات کی تلافی کے لئے تیزی سے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :