ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اجلاس

پیر 19 فروری 2018 23:35

لاہور۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہورڈاکٹر ید اللہ ، اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی ڈی اوز ہیلتھ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں انسداد ڈینگی مہم کو تیز کریں اورہاٹ سپاٹ کی سخت مانیٹرنگ کی جا ئے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم پر مامور ٹیموں کی کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جا ئے اورانسداد ڈینگی کے حوالے سے تمام ایس او پیز پر عملدر آمد کیا جا ئے۔ڈی سی نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :