Live Updates

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ، جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر تنظیم اکبر چیمہ کے قتل کے خلاف توجہ دلائو نوٹس، عمران خان کی تیسری شادی کا چرچا رہا

پیر 19 فروری 2018 23:35

لاہور۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر تنظیم اکبر چیمہ کے قتل کے خلاف توجہ دلائو نوٹس، محکمہ ہائو سنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ ہیلتھ انجینئرنگ کے متعلق سوالات کے جواب صوبائی وزیر ہارون سلطان بخاری نے دیے،اجلاس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تیسری شادی کا چرچا رہا،حکومتی اراکین کی جانب سے پی ٹی آئی کے اراکین کو مبارک بادیں دی جاتی رہیں،پنجاب اسمبلی کا اجلاس 50منٹ تاخیر سے سپیکر رانا محمداقبال کی زیر صدارت شروع ہوا۔

(جاری ہے)

اسمبلی کے ایجنڈے پر محکمہ ہائو سنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ ہیلتھ انجینئرنگ کے متعلق سوالات کے جواب صوبائی وزیر ہارون سلطان بخاری نے دیے، ڈاکٹر نوشین حامد نے جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر تنظیم اکبر چیمہ کے قتل کے خلاف توجہ دلائو نوٹس پڑھا۔وقفہ سوالا ت کے بعد سپیکر نے نبیلہ حاکم اور ڈاکٹر مراد راس کی تحریک التوائے کار کے ایک ہفتے میں جواب ظلب کرلیے۔بعد ازراں پی ٹی آئی کی رکن نبیلہ حاکم علی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کر دی گئی سپیکر نے پانچ منٹ کیلئے گھنٹیاں بجانے کا کہا ،پانچ منٹ بعد کورم پورا نہ ہو سکا جس کے بعد سپیکر نے اجلاس آج منگل کی صبح دس بجے تک ملتوی کردیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات