Live Updates

عمران خان کی تیسری شادی پر معروف صحافی نے عمران خان کی دوسری شادی کے حوالے سے اہم ترین انکشاف کر ڈالے

عمران خان نے ریحام کو سلامی میں خاتون اول بننے کی یقین دہانی کرائی،ریحام نے پوچھا کہ ہم وزیر اعظم ہاوس کب جا رہے ہیں تو دونوں میں کشیدگی کا آغاز ہوا جس کا اختتام جدائی پر ہوا،صالح ظافر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 فروری 2018 21:37

عمران خان کی تیسری شادی پر معروف صحافی نے عمران خان کی دوسری شادی کے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19فروری 2018ء) عمران خان کی تیسری شادی پر معروف صحافی نے عمران خان کی دوسری شادی کے حوالے سے اہم ترین انکشاف کر ڈالے صالح ظافر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ریحام کو سلامی میں خاتون اول بننے کی یقین دہانی کرائی تھی،شادی کے بعد ریحام نے پوچھا کہ ہم وزیر اعظم ہاوس کب جا رہے ہیں تو دونوں میں کشیدگی کا آغاز ہوا جس کا اختتام جدائی پر ہوا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تیسری شادی پر بھانت بھانت کی بولیاں سننے کو مل رہی ہیں۔مداح عمران خان کو مبارکبادیں دے رہیں تو مخالفین تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ماہر نجوم موجودہ شادی کے حوالے سے تجزے کر رہے ہیں تو صحافی گزشتہ شادیوں پر تبصرہ کر رہے ہیں ۔ایسے میں عمران خان کی تیسری شادی پر معروف صحافی نے عمران خان کی دوسری شادی کے حوالے سے اہم ترین انکشاف کر ڈالے۔

(جاری ہے)

صالح ظافر نے جنگ میں شائع ہونے والی خبر میں انکشاف کیا کہ سربراہ عمران خان اپنی دوسری شادی کے موقع پر جو پہلے دھرنے میں 7؍ محرم الحرام کوانجام دی گئی تھی اپنی دلہن کو سلامی میں یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ بہت جلد ملک کی خاتون اول بننے جارہی ہیں۔ انہوں نے یہ بات اس اعتماد کی بنیاد پر کہی تھی جس کے لئے انہیں باور کرادیا گیا تھا کہ وہ بہت جلد وزیراعظم بنادیئے جائیں گے۔ریحام خان نے نے ازراہ تفنن ان سے پوچھا کہ وہ کب ایوان وزیراعظم منتقل ہورہے ہیں تو وہ طیش میں آگئے اس طرح ان کے درمیان ناچاقی کا آغاز ہوا جس کا اختتام جدائی پر ہوا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :