نواز شریف نے اسی اسمبلی کے فلور پر کس آئین کے تحت جھوٹ بولا ڈاکٹر طاہر القادری

شاہد خاقان عباسی بتائیں ماڈل ٹائون میں 100شہریوں کو کس قانون کے تحت گولیاں ماریں گئیں

پیر 19 فروری 2018 23:26

نواز شریف نے اسی اسمبلی کے فلور پر کس آئین کے تحت جھوٹ بولا ڈاکٹر طاہر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ اسی اسمبلی کے فلور پر نواز شریف نے منی ٹریل کے حوالے سے جھوٹ بولا یہ جھوٹ کس آئینی حدود کے اندر تھا چھانگا مانگا میں ووٹوں کی خرید و فروخت کونسی جمہوری روایات کے تحت تھی،ماڈل ٹائون میں 100لوگوں کو گولیاں کس آئین اور قانون کے تحت ماری گئیں گزشتہ روز انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اشرافیہ کو آئین کی وہی شقیں اچھی لگتی ہیں جو انکی لوٹ مار کو تحفظ دیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بتائیں کہ 97ء میں نواز شریف نے کس قانون کے تحت سپریم کورٹ پر حملہ کیا اور شہباز شریف نے 2008 میں کس آئین اور جمہوریت کے تحت ق لیگ کے 42 ایم پی ایز توڑ کر فاروڈ بلاک بنایا اور پھر انہی لوٹوں کے ذریعے 5سال حکومت کی انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پی پی کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو نکالا اس پر کرپشن کا کوئی الزام نہ تھا اس کے باوجود پی پی نے اقتدار میں ہوتے ہوئے عدلیہ کے خلاف مہم چلائی نہ ججز کو گالیاں دیں تخت لاہور خود کو آئین سے بالا سمجھتا ہے اس طرح ملک نہیں چلتے،اب وقت آ گیا ہے کہ ہمیشہ کیلئے فیصلہ کر لیا جائے کہ اس ملک میں آئین بالادست ہے یا مافیا