Live Updates

فلم انڈسٹری کی بحالی سے پاکستان کی ثقافت اور ورثہ کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملے گی ،ْمریم اور نگزیب

حکومت آنے والی نسلوں کی اقتصادی ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہے سی پیک آپکے سامنے ہے ،ْجو کچھ پاکستان کے وزرائے اعظم کے ساتھ ہوا وہ آئندہ نہیں ہوگا، اللہ تعالیٰ عمران خان کو شادی سے سکون دے ،ْمیڈیا سے گفتگو

پیر 19 فروری 2018 23:26

فلم انڈسٹری کی بحالی سے پاکستان کی ثقافت اور ورثہ کو بین الاقوامی سطح ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی سے پاکستان کی ثقافت اور ورثہ کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملے گی، حکومت آنے والی نسلوں کی اقتصادی ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہے سی پیک آپکے سامنے ہے ،ْجو کچھ پاکستان کے وزرائے اعظم کے ساتھ ہوا وہ آئندہ نہیں ہوگا، اللہ تعالیٰ عمران خان کو شادی سے سکون دے۔

پیر کو نیشنل کرکٹ گرائونڈ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ معاشرے میں میڈیا کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، تمام میڈیا گروپس اور ہم سب نے مل کر ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھانا ہے ،ْ30سے 35سال میں دہشتگردی نے دیمک کی طرح پاکستان کو کھوکھلا کیا ہے اور میوزک انڈسٹری ، فلم انڈسٹری کا گلا گھونٹا گیا ہے ،ْتمام اداروں نے مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے، میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق کسی بھی معاملہ پر سمجھوتا نہیں کیا گیا، خواہ وہ کراچی آپریشن ہو یا دیگر معاملات ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی ایک بڑا قدم ہے، پاکستان سپرلیگ کی کامیابی اس بات کا مظہر ہے کہ پنجاب حکومت نے ہر یونین کونسل کو سطح پر سپورٹس گرائونڈ بنانے کا آغاز کیا ہے، دیگر صوبوں کو بھی اس بات کی پیروی کرنی چاہیے۔موجودہ حکومت پاکستان میں سیروسیاحت کیلئے اقدامات کررہی ہے، فلم انڈسٹری کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک پیکج کا اعلان جلد کریں گے، اس سے پاکستان کی ثقافت اور ورثہ کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملے گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت آگے آنے والی نسلوں کی اقتصادی ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہے سی پیک آپکے سامنے ہے، ہم نے آئندہ آنے والی نسلوں کے امن کیلئے دہشتگردی کا خاتمہ کیا، موجودہ دور حکومت میں جتنی بجلی پیدا کی گئی اسکی مثال پچھلے 66 سال میں نہیں ملتی ، تعلیم اور صحت کے میدان میں ہماری حکومت کی کاوشوں میں شامل ہیں، جو کچھ پاکستان کے 17وزراء اعظم کے ساتھ ہوا وہ آئندہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کو شادی سے سکون دے، اس وقت عمران خان کو سب زیادہ سکون کی ضرورت ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات