پاناما انکشافات پراپوزیشن نے کہا تھا مسئلہ پارلیمنٹ میں حل ہونا ضروری ہے ،ْخورشید شاہ
وزیر اعظم صاحب ہم نے خود پارلیمان کو کمزور کیا ہے ،ْ پاکستانی عوام کی بہتری کیلئے قانون سازی ہونی چاہیے ،ْ کسی کو رد کر نے کا کوئی حق نہیں پہنچتا ،ْ پارلیمنٹ کی جانب سے کی جانے والی قانون سازی پر عمل ہونا چاہیے ،ْ اسمبلی میں اظہار خیال
پیر 19 فروری 2018 23:21
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ پاکستان کی عوام کی بہتری کے لئے قانون سازی ہونی چاہیے ،ْ کسی کو رد کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔
پارلیمنٹ جو قانون سازی کرے اس پر عمل ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ ہر ادارہ اپنی جگہ اپنا کام کرے کسی کا کوئی حق نہیں وہ کسی اور کا کام کرے ،ْ یہ پاکستان کی عوام اور آنے والی نسلوں کیلئے بہتر ہوگا ،ْدیر آید درست آید ،ْپارلیمنٹ قانون سازی کرے، اچھی بات ہے۔ قانون سازی ذاتی نہیں ملک کیلئے ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ اپنے مفاد کیلئے قانون سازی تباہ کن ہوتی ہے ،ْ پارلیمنٹ کے تقدس کے لیے ہم سب ایک ہیں، ملک کی بہتری کے لیے قانون سازی ہوگی تو ہم حاضر ہیں۔انہوںنے کہا کہ اگر ادارے ایک دوسرے کے معاملات میں مداخلت کریں گے تو ملک کمزور ہوگا۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ اگر قانون سازی ایک فرد اور مفادات کے لیے ہو تو تباہ کن ہوتی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ قانون سازی حکومت یا اپوزیشن کی نہیں ہوتی بلکہ ملک کیلئے ہوتی ہے ،ْجب تک یہ جذبہ نہیں ہوگا نتائج مثبت نہیں ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.