جامعہ کراچی، ایل ایل بی اور بی اے ایل ایل بی (آنرز) سالانہ امتحانات23 فروری سے شروع ہوں گے

پیر 19 فروری 2018 23:21

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق ایل ایل بی سال اول اور دوئم جبکہ بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال سوئم وچہارم سالانہ امتحانات برائے 2017 ء 23 فروری 2018 ء سے شروع ہوں گے اور 14 مارچ2018 ء تک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

تمام امتحانات دوپہر 2:00 تاشام 5:00 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز دوپہر2:30 تاشام 5:30 بجے تک منعقد ہوں گے۔تمام طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ایڈمٹ کارڈ اور امتحانی پروگرام اپنے متعلقہ کالجز سے وصول کرلیں۔

متعلقہ عنوان :