کراچی،جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے شاہ رخ جتوئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے جیل حکام سے رپورٹ طلب کر لی

ملزم قتل کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا ملزم کی مسلسل عدم حاصری کے باعث مقدمہ التوا کا شکار ہے، ملزمان کے خلاف 5 سال گزرنے کے باوجود فرد جرم عائد نہیں ہو سکی ہے

پیر 19 فروری 2018 23:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے شاہ رخ جتوئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے جیل حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ایف آئی اے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم قتل کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا ملزم کی مسلسل عدم حاصری کے باعث مقدمہ التوا کا شکار ہے، ملزمان کے خلاف 5 سال گزرنے کے باوجود فرد جرم عائد نہیں ہو سکی ہے ۔

آئندہ سماعت پر شاہ رخ جتوئی کو جیل سے طلب کیا جائے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ میں دو رکنی خصوصی بینچ کے روبرو شاہ رخ اور دیگر ملزمان کی سزائوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ملزم غلام مرتضی کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث 26 فروری تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ عدالت کسی صورت کیس میں لمبی تاریخیں نہیں دے گی۔سپریم کورٹ کے واضح احکامات ہیں، اس کیس کو جلد نمٹایا جائے جبکہ سینئروکیل رشید اے رضوی مجرم شاہ رخ جتوئی کی وکالت سے دستبردار ہوگئے۔آئندہ سماعت پر مرکزی مجرم کی اپیل پر لطیف کھوسہ پیش ہوں گے۔#

متعلقہ عنوان :