قومی اسمبلی اجلاس، شفقت محمود کو مائیک ملتے ساتھ ہی وزیراعظم عباسی اور سپیکر قومی اسمبلی ایوان سے اٹھ کر چلے گئے

جو ہماری بات ہی نہیں سنتے وہ ایوان کے تقدس کی بات کرتے ہیں،شفقت محمود آپ جلد بات مکمل کریں، ڈپٹی سپیکر نے مائیک میاں منان کودیدیا ایوان میں نعرے بازی شروع ہو گئی، وزیر داخلہ احسن اقبال نے میاں منان کو بٹھا کر مائیک شفقت محمود کو دینے کی سفارش کی

پیر 19 فروری 2018 23:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کو مائیک ملتے ساتھ ہی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سپیکر قومی اسمبلی ایوان سے اٹھ کر چلے گئے جس پر شفقت محمود نے کہا کہ جو ہماری بات ہی نہیں سنتے وہ ایوان کے تقدس کی بات کرتے ہیں جس پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ آپ جلد بات مکمل کریں جس پر شفقت محمود نے کہا کہ میں اپنی پوری بات کروں گا جتنا وقت دوستوں کو ملا ہے اتنا ہی لوں گا جس کے بعد ڈپٹی سپیکر نے مائیک لیگی رکن اسمبلی میاں منان کو دیدیا جس کے بعد ایوان میں نعرے بازی شروع ہو گئی وزیر داخلہ احسن اقبال درمیان میں آئے اور میا ںمنان کو بٹھا کر مائیک شفقت محمود کو دینے کی سفارش کر دی جس کو ڈپٹی سپیکر نے مان لیا اور ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہو گئی۔

۔