بھارت نے ہائپر لوپ نامی سسٹم کی تیاری کا اعلان کردیا

نریندرا مودی اور ارب پتی سر رچرڈ برانسن نے شراکت داری سے ریاست مہاراشٹر ورجن ہائپر لوپ ون کی تعمیر کا اعلان کیا

پیر 19 فروری 2018 23:18

بھارت نے ہائپر لوپ نامی سسٹم کی تیاری کا اعلان کردیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) دنیا بھر میں تیز ترین ٹرین نظاموں پر کام ہورہا ہے اور اب اس میں بھارت کا بھی اضافہ ہوگیا ہے جس نے ہائپر لوپ نامی سسٹم کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔متعدد ممالک میں ہائپرلوپ کی تعمیر کے حوالے سے امکانات پر کام ہورہا ہے مگر اب تک کسی نے بھی اس کی حقیقی تعمیر کا اعلان نہیں کیا اور یہی وجہ ہے کہ بھارت کی جانب سے ایسا کیا جانا اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس نے ورکنگ ٹیسٹ ٹریک تعمیر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور ارب پتی سر رچرڈ برانسن نے شراکت داری سے ریاست مہاراشٹر ورجن ہائپر لوپ ون کی تعمیر کا اعلان کیا۔اس وقت دونوں شہروں کے درمیان سو میل کے سفر کو ٹرین سے کیا جائے یا گاڑی سے، ساڑھے 3 گھنٹے لگتے ہیں، مگر ہائپرلوپ ون کی تعمیر کے بعد یہ فاصلہ 25 منٹ میں طے کیا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

اس منصوبے سے ان دونوں شہروں کے درمیان مال برادر ٹرکوں کا ٹریفک بھی 25 فیصد تک کم ہوجائے گا۔

بھارتی حکومت کے مطابق چھ ماہ تک فزیبلیٹی رپورٹ تیار کی جائے گی اور اس کے بعد ٹیسٹ ٹریک کی تیاری کا کام شروع ہوجائے گا۔یہ ٹیسٹ ٹریک تین سال کے اندر تعمیر کیا جائے گا یا یوں کہہ لیں کہ 2021 میں اس ٹریک پر سفر کی آزمائش شروع ہوجائے گی، جس کے بعد مزید تحقیقی کام اور ترقیاتی منصوبوں پر کام ہوگا اور عملی ٹریک 2028 تک تیار ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :