بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے8سالہ بچہ شہید۔ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب، بھارتی فوجی چوکی تباہ کردی ، دو بھارتی فوجی ہلاک

پیر 19 فروری 2018 23:18

بھارتی فوج  کی ایل او سی پر  بلا اشتعال فائرنگ سے8سالہ بچہ شہید۔ پاک ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے نزدیک واقع گاؤں جاجوٹ پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ سی8سالہ بچہ شہید ہو گیا جبکہ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کی چوکی تباہ کردی اور دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر واقع جاجوٹ گاؤں پر شہری آباد ی کو بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

بھارتی فائرنگ سے 8سالہ ب چہ ایان شہید ہو گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہری آبادی پر فائرنگ بھارت کی کھلی دہشتگردی ہے۔ پیلٹ گنز کے استعمال سے پہلے ہی بھارتی چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ دریں اثناء آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ہے اور پاک فوج کی کارروائی میں بھارتی فوج کی چوکی تباہ اور دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ، تباہ ہونے والی بھارتی چیک پوسٹ سے گولہ باری کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول کے سیکٹر جاجوٹ کا کمسن بچہ شہید ہو ا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :