پاکستان کے سنگین ترین قومی مسائل پینے کا صاف پانی اور غذائیت کی کمی ہے،مصطفی کمال

ہنگامی بنیادوں پر پانی کی ایمرجنسی نافذ حل تلاش کئے جائیں

پیر 19 فروری 2018 23:17

پاکستان کے سنگین ترین قومی مسائل پینے کا صاف پانی اور غذائیت کی کمی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین مصطفی کمال نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سنگین ترین قومی مسائل میں پینے کا صاف پانی اور غذائیت کی کمی شامل ہے۔ پاکستان کے تمام شہروں اور خصوصا کراچی اور لاہور میں فضلہ ملا زہریلا پانی پینے کے باعث مختلف بیماریوں اور اموات روز مرہ کا معمول بن چکا ہے۔

غذائیت کی کمی یعنی malnutrition کے باعث بچوں میں stunted growth یعنی ان کا قد اور ذہنی نشو نما کی کمی پائی جاتی ہے اور ایک محتاط اندازے کے مطابق ملک میں تقریبا ایک کروڑ بچے اس بیماری کا شکار ہیں اور ریاست کی توجہ اور علاج کے منتظر ہیں دوسری جانب زہریلا پانی شہروں میں سپلائی ہونے کی وجہ سے UNICEFکی حالیہ رپورٹ کے مطابق 2017 میں 53000 بچے موت کا شکار ہوئے یعنی روزانہ 145 بچے اور ہر گھنٹے میں 6 سے 7 معصوم بچے زندگی سے محروم ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا قاتل کوئی دہشت گرد یا جرائم پیشہ فرد نہیں اور نہ ہی کسی ناگہانی آفت کے باعث ایسا ہو رہا ہے بلکہ ریاست اور حکومت کے لئے انتہائی شرمندگی کی بات ہے کہ نااہلی، کرپشن، بددیانتی اور فرائض سے غفلت اس کی بنیادی وجہ ہے۔ ملک کے بڑے شہروں میں انتظامات اور وسائل ہونے کے باوجود مناسب انتظامات نہیں کئے جا رہے اور دوسری جانب مقامی حکومتوں کا اختیارات، وسائل اور فنڈز مہیا نہیں کئے جا رہے جس کے باعث عام شہری پینے کے صاف پانی اور بھرپور غذائیت سے محروم ہیں۔

اس وقت ملک کو درپیش چیلنجز میں سب سے سنگین معاملہ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی ہی؛ اور اگر اس معاملہ پر ہنگامی بنیادوں پر توجہ نہ دی گئی تو ملک میں انارکی اورسیاسی و معاشی عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اگلا الیکشن پینے کے صاف پانی،عوامی اشوز پر لڑا جائے گا اور موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیئے کہ خصوصا پنجاب اور سندھ میں بالترتیب مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حکومت گزشتہ دس سال سے موجود ہے، کہنے کو جمہوریت بھی ہے لیکن ایک عام شہری کی زندگی میں کوئی بہتری اور تبدیلی نہیں آئی جبکہ مسائل میں کئی گناہ اضافہ ہو چکا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی اور مقامی حکومتوں سمیت وفاقی حکومت اور تمام منتخب نمائندگان اور پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں میں موجود سیاسی جماعتوں پر عائد ہوتی ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کا منشور اور مشن ہے کہ ہم عام شہری کے مسائل اور اس کے حل کی سیاست کرنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان میں ترقی کے سفر کا آغاز ہو اور ہر شہری کو عزت، انصاف اور اختیار کے ساتھ اس کے تمام بنیادی آئینی اور جمہوری حقوق حاصل ہوں۔انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ اس سنگین انسانی مسئلہ کی جانب بھرپور توجہ دی جائے کیونکہ اس کا براہ راست تعلق پوری قوم کی صحت ، بچوں کی تندرستی اور آنے والی نسلوں کی بقا سے ہے لہذا تمام تر وسائل بروئے کار لا کر ہنگامی بنیادوں پر پانی کی ایمرجنسی نافذ کرکے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سیفوری طورپرقلیل مدت short term اور طویل مدتی long termحل تلاش کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :