پی ایس پی کے مرکزی رہنماء سردار ارسلان بروھی ساتھیوں اور برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل

کینجھر میں صنعتی اور رہائشی آبادیوں کا فضلہ اور زہریلا پانی چھوڑا جارہا ہے اور وہی پانی کراچی کو پلایا جارہا ہے ، لیاقت جتوئی ن لیگ کا اداروں سے ٹکرائو ملک دشمنی پر مبنی ہے ، رائو انوار کو آصف زرداری کی حمایت حاصل ہے ، پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 19 فروری 2018 23:13

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنماء و ٹھٹھہ کی معزز سیاسی شخصیت سردار ارسلان بروہی نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی کی موجودگی میں اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر ٹھٹھہ میں شمولیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں لیاقت علی جتوئی ، سید کاظم علی شاہ ، امان قاضی ، سید نور نبی شاہ ، سردار عاشق زنئور ، سردار علی اکبر بھنگوار، ملک پہاڑ خان ،سید احمد علی شاہ جیلانی، نازیہ ربانی ، نریندر راجانی ، ممتاز گوپانگ ، ڈاکٹر مستنصر بلا ، ارشاد ساند ، ساجد گورڑ اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ ارسلان بروھی کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں پڑھے لکھے اور شعور والے لوگ تحریک انصاف کا حصہ بن رہے ہیں ، بلوچستان میں زہری حکومت گرانے کے لیے آصف زرداری نے ملک ریا ض کے ذریعے ہارس ٹریڈنگ کی اور میمبروں میں تیرہ ارب روپے بانٹ کر ان کی وفاداریاں تبدیل کی گئی اور آنے والے الیکشن میں بھی آصف زرداری پئسہ چلائیں گے اس لیے سپریم کورٹ اور آرمی چیف آنے والے الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،ن لیگ نااہلی کے صدمے کے بعد اداروں سے ٹکرائو کررہی ہے جو کہ ملک دشمنی پر مبنی ہے ، رائو انوار کو آصف زرداری کی حمایت حاصل رہی آصف زرداری کے کہنے پر رائو انوار قبضے کرتے رہے اور لوگوں کو مارتے رہے ، انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے کا پتہ نہیں وہ الیکشن ایک جھنڈے پر لڑیں گے یا الگ الگ جھنڈوں پر سندھ میں تحریک انصاف کے سواء کوئی نعمل البدل موجود نہیں جے ڈی اے کے کچھ لوگ رابطے میں ہیں جلد تحریک انصاف کا حصہ بنیں گے ، انہوں نے کہا کہ کینجھر کے قدرتی حسن کو تباہ کردیا گیا ہے کینجھر جھیل میں صنعتی اور رہائشی فضلہ اور زہریلا پانی چھوڑ کر تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ وہی زہریلا پانی کراچی کے لوگوں کو پینے کے لیے مہیا کیا جارہا ہے جس سے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہوکر مررہے ہیں ، کے فور منصوبے میں ٹھٹھہ کو مکمل نظر انداز کیا گیا ہے ٹھٹھہ میں سمند ر کے اندر کھارے پانی کی وجہ سے ٹھٹھہ کی زمینیں تباہ ہورہی ہیں ، لودھران میں الیکشن کیوں ہارے ان غلطیوں کو درست کررہے ہیں ، عمران خان آصف زرداری اور نواز شریف جیسی مافیائوں کے خلاف لڑرہے ہیں عزیر بلوچ کے انکشافات پر مبنی جے آئی ٹی منظر عام پر لائی جائے جس کے بعد زرداری اور فریال کی مزید اصلیت عوام کے سامنے آجائے گی پیپلزپارٹی ایک مافیا ہے جو سندھ کی عوام کا خون چوس رہی ہے پیپلزپارٹی کے سربراہ بھی چور ہیں تو آدھے سے زیادہ وزراء بھی کرپٹ اور چور ہیں آنے والے الیکشن میں تحریک انصاف سندھ سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور ٹھٹھہ سمیت پوری سندھ میں اپنے امیدوار کھڑے کریں گے انتخابات شفاف ہوئے تو پیپلزپارٹی کے کرپٹ بت الٹے منہ گرجائیں گے ۔