گورنر پنجاب سی ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفدکی ملاقات

پیر 19 فروری 2018 23:11

گورنر پنجاب سی ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفدکی ملاقات
لاہور۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سیملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک محبوب علی سندھیلہ کی قیادت میں27 رکنی وفد نے ملاقات کی ، گورنر پنجاب نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئین اور قانون کی بالادستی درحقیقت جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہے اور تمام آئینی اداروں کو چاہیے کہ وہ اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے جمہوریت کے استحکام کے لیے کوششیں کریں - انہو ںنے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کی تحریک میں صرف وکلاء ہی پیش پیش نہ تھے بلکہ معاشرے کے ہر طبقے اور ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے شخص نے اس میں بھرپور حصہ لیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پورا معاشرہ آئین اور قانون کی بالادستی کے بارے میں شعور رکھتا ہے -گورنر پنجاب نے وکلاء پر زوردیا کہ وہ انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے اور سائلین کی مشکلات حل کرنے کے لیے ہر وقت کمربستہ رہیں اور ہر قسم کے سیاسی نظریات سے بالاترہو کر انصاف کا بول بالا کرنے کے لیے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں - انہو ںنے کہا کہ وکلاء برادری کے مسائل حل کرنے اور ان کی استعداد کا ر میں اضافے کے لیے حکومت نے متعدد پروگرامز شروع کیے ہیں - گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کا مشن وکلاء کے موثر کردار کے بغیر پورا نہیں ہو سکتا اور اس سلسلے میں انہیں اپنا بھرپورکردار ادا کرنا چاہیی-

متعلقہ عنوان :