Live Updates

عمران خان سے شادی کے بعد سیاسی کیرئیر کے حوالے سے بشریٰ مانیکا نے اہم فیصلہ کرلیا

muhammad ali محمد علی پیر 19 فروری 2018 21:10

عمران خان سے شادی کے بعد سیاسی کیرئیر کے حوالے سے بشریٰ مانیکا نے اہم ..
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 فروری 2018ء) عمران خان سے شادی کے بعد سیاسی کیرئیر کے حوالے سے بشریٰ مانیکا نے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے بشریٰ مانیکا سے کی جانے والی تیسری شادی کے بعد سے کئی معاملات کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

خاص کر یہ سوال ہر شخص کی زبان پر ہے کہ آیا بشریٰ مانیکا بھی سیاست میں حصہ لیں گی یا نہیں۔

اس حوالے سے اب تحریک انصاف کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بشریٰ مانیکا سیاست میں حصہ لینے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔ بشریٰ مانیکا عمران خان سے شادی کے باوجود سیاست میں حصہ نہیں لیں گی۔ جبکہ بشریٰ مانیکا کے بچے ان کیساتھ رہنے کی بجائے اپنے والد کیساتھ ہی رہیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات