آئین میں تمام اداروں کی حدود کا تعین موجود ہے، انہیں ان حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا، منتخب نمائندوں کو عدالتوں میں چور، ڈاکو اور مافیا کہا جاتا ہے،
پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قانون کو ختم کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں،تاریخ میں جب بھی ایسا ہوا تو نقصان ملک کو ہوا، سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا معاملہ ایوان میں زیر بحث لایا جانا چاہئے،ایوان کو بحث کرنی چاہئے کہ اس ایوان کو قانون سازی اور حکومت کو کام کرنے کا حق حاصل ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
پیر 19 فروری 2018 23:09
(جاری ہے)
عدالتوں میں کبھی منتخب نمائندوں کو چور، ڈاکو اور مافیا کہا جاتا ہے اور کبھی یہ دھمکی دی جاتی ہے کہ جو قانون پارلیمنٹ نے بنایا ہے اس کو ختم کرلیں گے۔
یہ اخباری خبریں ہیں، دعا ہے کہ یہ غلط ہوں۔ اس ایوان میں جو لوگ بیٹھے ہیں کیا ان کو قانون بنانے کا حق نہیں۔ آئین میں تمام اداروں کی حدود کا تعین موجود ہے۔ انہیں ان حدود میں رہنا ہوگا۔ جب بھی تاریخ میں ایسا ہوا ملک کا نقصان ہوا۔ اس معاملے پر ایوان میں بحث ہونی چاہئے۔ گورنمنٹ کے افسران کو عدالت میں طلب کیا جاتا ہے، باعزت کیا جاتا ہے۔ سب سے آسان کام ہے کہ کوئی کام نہ کرے، اگر کام کریں گے تو بے عزتی ہوگی۔ کام نہیں کریں گے تو کوئی نہیں پوچھے گا۔ اس قسم کی باتوں سے ملک کا نقصان ہوگا۔ یہ بات ضروری ہے کہ اس ایوان کو بحث کرنی چاہئے کہ اس ایوان کو قانون سازی اور حکومت کو کام کرنے کا حق حاصل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ کسی جماعت کا نہیں پارلیمنٹ کا ایشو ہے۔ محمود خان اچکزئی نے سینیٹ کے حوالے سے جو بات کی ہے وہ ہمارے لئے لمحہ ء فکریہ ہے۔ اس پر بھی ایوان میں بات کی جائے۔ ہم نے ماضی میں بھی تماشے دیکھے ہیں۔ جس جماعت کا کوئی ایک ایم پی اے کسی اسمبلی میں نہیں ہے وہاں سے وہ سینیٹ کے لئے امیدوار کس طرح کھڑے کر رہے ہیں اور آزاد امیدوار کیسے سینیٹ میں حصہ لے سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
-
تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.