Live Updates

عمران خان کی شادی کی درست پیشن گوئی کرنے والی ماہر علم نجوم سامعہ خان نے ایک اور تہلکہ خیز پیشن گوئی کردی

muhammad ali محمد علی پیر 19 فروری 2018 21:09

عمران خان کی شادی کی درست پیشن گوئی کرنے والی ماہر علم نجوم سامعہ خان ..
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 فروری 2018ء) عمران خان کی شادی کی درست پیشن گوئی کرنے والی ماہر علم نجوم سامعہ خان نے ایک اور تہلکہ خیز پیشن گوئی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے تیسری شادی کیے جانے پر معروف ماہر علم نجوم سامعہ خان نے ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کی شادی کی درست پیشن گوئی کرنے والی سامعہ خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ کو شادی بہت بہت مبارک ہو، تاہم شادی کے باعث ان کے سیاسی کیرئیر پر بہت زیادہ اثرات نہیں پڑنے والے۔

سامعہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان اب بھی شاید وزیراعظم نہ بنیں، تاہم اب وہ کنگ میکر کا کردار نبھائیں گے۔ سامعہ خان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کا سیاسی کیرئیر اب بھی اتار چڑھاو کا شکار رہے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :