جن اداروں کے بجٹ سیشن کے دوران اعلان کردہ اعزازیہ دینے سے رہ گئے ہیں، اس کی ادائیگی یقینی بنائی جائے،سپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت

پیر 19 فروری 2018 23:07

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر داخلہ اور وزیر مملکت برائے اطلاعات کو ہدایت کی ہے کہ جن اداروں کے بجٹ سیشن کے دوران اعلان کردہ اعزازیہ دینے سے رہ گئے ہیں، ان کو اس کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں شازیہ مری نے کہا کہ سپیشل برانچ کے ملازمین کو ابھی تک بجٹ اعزازیہ نہیں ملا۔ اسی طرح اے پی پی کے ملازمین اور پی ٹی وی کے کیمرہ مین بھی اس سے محروم رہ گئے ہیں۔ سپیکر نے کہا کہ آپ کی بات وزیر داخلہ نے بھی سن لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کو ہدایت کی کہ ان کی وزارت کے ماتحت جو ادارے رہ گئے ہیں ان کو بجٹ اعزازیہ کی ادائیگی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :