بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے 15 ارب یونٹس نقصان کی خبر بے بنیاد تھی، 3.5 ارب یونٹس سٹینڈ بائی رکھنے کی اجازت ہوتی ہے،عابد شیر علی

پیر 19 فروری 2018 23:07

بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے 15 ارب یونٹس نقصان کی خبر بے بنیاد ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے 15 ارب یونٹس نقصان کی خبر بے بنیاد تھی۔ 3.5 ارب یونٹس سٹینڈ بائی رکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔ کمپنیاں اپنا سسٹم مکمل بند نہیں کرتیں اس سے نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں شیخ صلاح الدین اور دیگر کے گزشتہ دو سالوں کے دوران سرکاری شعبہ کی بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے 15 ارب یونٹس سے زائد بجلی نقصان کے بارے میں توجہ دلائو نوٹس پر عابد علی شیر نے بتایا کہ یہ توجہ دلائو نوٹس ایک انگریزی اخبار کی خبر کی بنیاد پر ہے جو قطعی بے بنیاد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نیپرا نے جینکوز کو اجازت دی ہے۔ نیپرا نے اعداد و شمار درست کرنے کے لئے دوبارہ پٹیشن لانے کا کہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ نیپرا کا قصور ہے، ہمارا نہیں۔ جنریشن کو سٹینڈ بائی رکھنا پیرا میٹرز کے مطابق ہے۔ پاور کمپنیاں اپنا سسٹم مکمل بند نہیں کرتیں کیونکہ اس کو دوبارہ شروع کرنے سے نقصان ہوتا ہے۔ پاور کمپنیوں کو 3.5 ارب یونٹس اسٹینڈ بائی رکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔ ڈاکٹر نگہت شکیل خان کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا کہ نیپرا کی طرف سے حقائق کے برعکس رپورٹ پر نظرثانی کی ہے۔ ہم نے کہا ہے کہ یہ حقائق کے برعکس کیوں جاری کی گئی ہے۔ اخبار کی خبر کو بنیاد بنایا گیا ہے، یہ حقائق کے برعکس ہے۔

متعلقہ عنوان :