راولپنڈی،انسداد دہشت گرد ی خصوصی میں نجی ہائوسنگ سوسائٹی سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمدگی سمیت 5 مقدمات میں 2گواہوں کے بیانات قلمبند

پیر 19 فروری 2018 23:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر1 کے جج اصغر خان نے نجی ہائوسنگ سوسائٹی سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمدگی سمیت 5 مقدمات میں 2گواہوں کے بیان قلمبند کرلئے ہیںگزشتہ روز عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج نجی ہائوسنگ سوسائٹی ٹاپ سٹی سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد گی کے مقدمے میں نامزد ملزمان کنور معز وغیرہ کے خلاف 1گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 20فرروی ، تھانہ واہ صدر میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میںنامزد ملزم علی خان کیس کی سماعت یکم مارچ، تھانہ صدر تلہ گنگ میں درج اغواء برائے یاوان کے مقدمہ میںنامزد ملزم نعیم وغیرہ کیس کی سماعت یکم مارچ، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود ی مواد برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم عرفان کیس میں 1گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 23فروری،اسی تھانے میں درج مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمہ میںنامزد ملزم تنویر کیس کی سماعت 24فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :