وزیراعظم نے فوج سعودی عرب میں تعینات کرنے کی منظوری دی ہے، خرم دستگیر
پاکستانی فوجی سعودی عرب کی جغرافیائی حدود کے اندر سعودی افواج کی ٹریننگ اور ایڈوائزری کے طور پر کام کریں گے ،پاکستان کے پاس دہشت گردی کی روک تھام کے لئے وسیع تجربہ ہے، ایوان بالا میں سینیٹر فرحت الله بابر کے عوامی اہمیت کے معاملے پر ردعمل
پیر 19 فروری 2018 23:05
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سعودی افواج کو مختلف ٹریننگ سینٹرز میں ٹریننگ دی ہے۔
دونوں ممالک نے مشترکہ دفاعی مشقیں کی ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی دوروں کے تبادلے ہوتے ہیں۔ حال ہی میں وزیراعظم، وزیر دفاع، تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سعودی عرب کے فوجیوں کی تربیت کے لئے اضافی فوج تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ پاکستانی فوجی سعودی عرب کی جغرافیائی حدود کے اندر سعودی افواج کی ٹریننگ اور ایڈوائزری کے طور پر کام کریں گے کیونکہ پاکستان کے پاس دہشت گردی کی روک تھام کے لئے وسیع تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی یمن کی جنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، ہمارا مقصد سعودی عرب کی افواج کو تربیت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایران کا دورہ کیا، ایرانی صدر نے پاکستان کا دورہ کیا۔ اسی طرح چیف آف آرمی سٹاف اور دیگر فوجی و سول حکام نے ایران کے دورے کئے ہیں۔ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اس موقع پر سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن، سحر کامران، فرحت الله بابر، عثمان کاکڑ، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، سراج الحق اور میر کبیر احمد شاہی نے اظہار خیال کیا۔مزید اہم خبریں
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.