مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں پر عائد پابندی پر عمل درآمد کرایا جائے، لاہور چیمبر

پیر 19 فروری 2018 23:03

لاہور۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید اور سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ دھرنوں اور احتجاجوں کے ذریعے مال روڈ سمیت شہر بھر میںتجارتی و معاشی سرگرمیوں اور آمد و رفت کو مفلوج بنا یا جا رہا ہے، پنجاب حکومت یہ سلسلہ رکوائے کیونکہ اس سے صنعتکار، تاجر اور عوام سب بہت بٴْری طرح متاثر ہورہے ہیں، ایک بیان میںلاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے مال روڈ اور شہر کے مختلف مقامات پر دھرنوں اور مظاہروں پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو ان کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں برباد ہورہی ہیں اور دوسری طرف معمولات زندگی بھی بہت بٴْری طرح متاثر ہورہے ہیں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرائے، انہوں نے کہا کہ مال روڈ ایک اہم تجارتی مرکز اور اس کے گرد و نواح میں بھی بہت سی اہم مارکیٹیں ہیں ، احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے تاجروں کے کاروبار ٹھپ اور شہر بھر میں بدترین ٹریفک جام کا مسئلہ بھی پیدا ہوجاتا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلعی حکومت اور دیگر متعلقہ ادارے اس صورتحال کا نوٹس لیں اور مال روڈ پر احتجاجی مظاہرے کرنے پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :