بھارت میں انتہا پسندی زور پکڑ رہی ہے ان کے لیڈر خود کہہ رہے ہیں آر ایس ایس دہشتگرد تنظیم ہے ، رحمان ملک

عمران خان کو تیسری شادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ کرے ان کی شادی کامیاب ہو، وہ چوتھی شادی بھی کر سکتے ہیں، پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 19 فروری 2018 23:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارت میں انتہائ پسندی زور پکڑ رہی ہے، عمران خان کو تیسری شادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ بھارت کے وزرائ کو بھارت میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے حوالے سے آگاہ کیا تھا کہ بھارت میں انتہائ پسندی زور پکڑ رہی ہے۔

(جاری ہے)

آج خود بھارت کے اپنے لیڈر کہہ رہے ہیں کہ آر ایس ایس دہشت گرد تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان نے جو سلوک ہمارے ساتھ کیا وہی سلوک آر ایس ایس بھارت میں کر رہی ہے۔ آر ایس ایس دہشت گرد تنظیم ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس کے بانی رکن ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ آر ایس ایس اور طالبان آپس میں مل چکے ہیں، دونوں دہشت گرد بھارت کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تیسری شادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ کرے ان کی شادی کامیاب ہو، وہ چوتھی شادی بھی کر سکتے ہیں۔