ایل او سی پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بعد پاک فوج کا منہ توڑ جواب

ایک اور بھارتی چیک پوسٹ تباہ، 2 بھارتی فوجی جہنم واصل، ہلاکتوں میں اضافے کا امکان، جوابی حملہ پیر کے روز شہری آبادی کو نشانہ بنائے جانے کے بعد کیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 19 فروری 2018 20:37

ایل او سی پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بعد پاک فوج کا منہ توڑ ..
راولپنڈی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 فروری 2018ء) ایل او سی پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بعد پاک فوج نے ایک اور بھارتی چیک پوسٹ تباہ کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے بعد اب پاک فوج نے بھی منہ توڑ جواب دینے کا آغاز کردیا ہے۔ پیر کے روز ایک مرتبہ پھر ایل او سی پر بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک 8 سالہ بچہ شہید ہوگیا۔

بھارتی فوج کے اس حملے کے بعد پاک فوج نے بھی بھارتی فوج کو بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنانے والی بھارتی فوج کی چیک پوسٹ کو تباہ کردیا۔ چیک پوسٹ تباہ ہونے کے باعث 2 بھارتی فوجی جہنم واصل ہوگئے۔ جبکہ مزید بھارتی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ واضح رہے کہ پاک فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہ کرتے ہوئے ان بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جن سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں پاک فوج نے گزشتہ ہفتے بھی ایک بھارتی چیک پوسٹ کو جوابی کاروائی میں تباہ کر دیا تھا۔ اس کاروائی کے دوران بھی متعدد بھارتی فوجی جہنم واصل کر دیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :