گورنر سندھ سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی الوداعی ملاقات

پیر 19 فروری 2018 23:00

گورنر سندھ سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی الوداعی ملاقات
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین انتہائی قریبی برادرانہ تعلقات استوار ہیں جن کی بنیاد خلوص اور باہمی احترام پر ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کراچی میں تعینات انڈونیشین قونصل جنرل ڈیمپو ایوانگ یودے سے بات چیت کے دوران کیا۔

جنہوں نے گورنر سندھ سے الوداعی ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے تجارتی تعلقات میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معیشت کی ترقی کا دارومدار تجارت کے فروغ میں مضمر ہوتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ گزشتہ 5 سال کے دوران کراچی 2013ء کے مقابلہ میں کہیں زیادہ بہتر اور پرسکون شہر بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی سیاسی، سماجی، معاشی، ثقافتی ، ادبی اور کھیلوں کی سرگرمیاں اس کی گواہ ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ اور صوبہ کے عوام کو مدد اور تعاون فراہم کرنے پر ڈیمپو ایوانگ کا شکریہ ادا کیا ۔ ڈیمپو ایوانگ نے کہ اپنی تعیناتی کے دوران انہیں بہت زیادہ تعاون ملا اور وہ خوشگوار یادیں لے کر وطن واپس جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :