رینجرز کی کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار

پیر 19 فروری 2018 23:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے بلدیہ ٹائون کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شعیب عرف دومپک کو گرفتار کیا جس کا تعلق ایم کیو ایم (لندن) سے ہے۔

(جاری ہے)

ملزم غیر قانونی اسلحہ رکھنے، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہے۔ رینجرز نے ایک اور کارروائی میں ملزم شاہ زیب عرف سونو کو گرفتار کیا۔ ملزم غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور موٹر سائیکل چوری سمیت اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :