کراچی میں گرمی کے باعث دھند ،شہر میں رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک مکمل طور پر ہوائیں بند رہیں، محکمہ موسمیات

پیر 19 فروری 2018 22:57

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ شہرِ قائد میں شدید گرمی کی وجہ سے ہوا میں بخارات بڑھ گئے ہیں اور ہوائوں کی رفتار صفر ہونے کی وجہ سے دھند حاوی ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی گزشتہ ایک ہفتے سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور اس دوران شہر کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے، گزشتہ دو روز کے دوران غیرمعمولی گرمی کی وجہ سے دھند پیدا ہوگئی ہے اور اسی شدید گرمی کی وجہ سے ہوا میں سمندری بخارات بڑھ گئے ہیں۔

ریجنل ڈائریکٹر شاہد عباس کے مطابق شہر میں رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک ہوائیں مکمل طور پر بند رہیں اور ہوائوں کی رفتار صفر ہونے کی وجہ سے دھند مزید حاوی ہوگئی ہے اور آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بھی شہر میں دھند چھا سکتی ہے ،دھند کا یہ سلسلہ بدین اور ٹھٹھہ سے کراچی کی جانب منتقل ہواہے۔

متعلقہ عنوان :