خضدار ،ایک ہی خاندان کے 5افراد نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا

پیر 19 فروری 2018 22:57

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء)خضدار میں ایک ہی خاندان کے 5افراد نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا، جے یوآئی کے صوبائی امیر مولانا فیض محمد نے نومسلم خاندان کو کلمہ پڑھایا تفصیلات کے مطابق سول کالونی خضدار کے رہائشی خاندان یونس مسیح کی سربراہی میں بیوی اور بچوں سمیت عیسائی مذہب سے توبہ تائب ہو کرکے اسلام قبول کرلیا ۔

ان کا اسلامی نام محمد یونس ،فاطمہ بی بی ، محمد دائود، محمد ذاکر اور محمد یوسف رکھ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جامعہ علوم الشرعیہ کوشک مدرسہ میں جے یوآئی کے صوبائی امیر مولانا فیض محمد نے نومسلم خاندان کو کلمہ پڑھایا ۔اس موقع پر دیگر علمائے کرام مولانا عبدالحکیم ، مولانا بشیراحمد عثمانی ، مولانا نور اللہ سمانی و دیگر بھی موجو دتھے ۔ اسلام قبول کرنے والے محمد یونس نے کہاکہ وہ بخوشی و رضا اور ہوش ہواس میں ہو کر اپنے خاندا ن کے ہمراہ اسلام قبول کررہے ہیں ۔

اور آئندہ وہ اپنی پوری زندگی دین ِ محمدی کے لئے صرف کرنا چاہتے ہیں ، میں آج خوشی محسوس کررہاہوں کہ مجھ سے بہت بڑا بوجھ ٹل گیا ہے اور میں نے اپنے بیو ی و بچوں کے ہمراہ اسلام قبول کرلیا ۔ علمائے کرام نے اسلام قبول کرنے والے خاندان کو مبارک باد بھی پیش کی ۔