Live Updates

صوبے کی عوام کی خدمت کرنا اپنا فرض سمجھتے تحریک انصاف بلوچستان

عوام آزمائے لوگوں سے بری طرح مایوس ہیں، قوم پرست ، مذہب پرست جماعتوں نے عوام کی خدمت کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے،بابر یوسفزئی

پیر 19 فروری 2018 22:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتی ہے اگر بلوچستان کی عوام نے خدمت کا موقع دیا انشائ اللہ بلوچستان کی عوام کو ہرگز مایوس نہیں کرینگے بلوچستان کو خوشحال اور پرامن بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گے بلوچستان کی عوام کے ساتھ ماضی میں بہت زیادتیاں کی گئی اور بلوچستان کی عوام کو ترقی کے سفر سے دور رکھا گیا بلوچستان کی عوام آزمائے ہوئے سیاستدانوں سے بری طرح مایوس ہے کبھی قوم کے نام پر کبھی مذہب کے نام پر بلوچستان کی عوام کو بیوقوف بنایا گیا اور رہی سہی کار 2007 سے لیکرسابقہ زہری حکومت نے پوری کردی آج مستقبل کے خواب دیکھنے والی ایک جماعت بتائیں کہ انہوں نے 2007 کی حکومت ملنے کے بعد کتنی کرپشن کی آج بلوچستان کی عوام کو خوشنما نعروں سے بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا پاکستان اور بلوچستان ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں انشاء اللہ بلوچستان کی ترقی کے لئے بہتر پالیسی پیش کرینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :