قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی معیادی رپورٹ پیش

پیر 19 فروری 2018 22:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی معیادی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے چیئرمین ملک محمد عذیر خان نے قائمہ کمیٹی کی جنوری تا جون 2017ء تک کی مدت کے لئے معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ اجلا س کے دور ان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد، طریقہ کار و استحقاقات کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کر دی گئی ،ْرکن قومی اسمبلی ملک محمد عذیر خان نے چیئرمین قائمہ کمیٹی کی جانب سے قائمہ کمیٹی کی جنوری تا جون 2017ء تک کی مدت کے لئے معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

اجلاس کے دوران قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کر دی گئی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں ملک عذیر خان نے چیئرمین قائمہ کمیٹی کی جانب سے جولائی تا دسمبر 2017ء تک کی مدت کے لئے کمیٹی کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔اجلا س کے دور ان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کر دی گئی۔

قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کی جانب سے میر عامر مگسی نے جولائی تا دسمبر 2017ء تک کی مدت کے لئے قائمہ کمیٹی کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔اجلاس کے دور ان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کر دی گئی۔ قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی کی چیئرمین کی جانب سے میر عامر علی مگسی نے جولائی تا دسمبر 2017ء تک کی مدت تک کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔اجلاس کے دور ان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کر دی گئی۔ قومی اسمبلی میں چیئرمین قائمہ کمیٹی کی جانب سے میر عامر مگسی نے جولائی تا دسمبر 2017ء تک کی مدت کے لئے کمیٹی کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

متعلقہ عنوان :