عدالتوں میں منتخب نمائندوں کو کبھی چور کبھی ڈاکو کبھی گاڈ فادر کہا جاتا ہے ،ْکبھی پاس کئے گئے قانون کو ختم کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے ،ْوزیر اعظم
اداروں کے تصادم سے بہتر ہے پارلیمنٹ میں بحث کرلی جائے، ہمیں قانون سازی کا حق نہیں ،ْ کیا اجازت لے کر قانون سازی کرنی ہوگی ،ْ ماضی میں کیے گئے عدالتی فیصلوں پر پارلیمنٹ میں بات ہونی چاہیے ،ْ سپریم کورٹ کی طرح پارلیمنٹ کے فیصلوں کو بھی تسلیم کیا جائے ،ْشاہد خاقان عباسی کاقومی اسمبلی میں خطاب
پیر 19 فروری 2018 23:15
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ کیا ہمیں قانون سازی کا حق نہیں ،ْ کیا اجازت لے کر قانون سازی کرنی ہوگی ،ْ اداروں کے تصادم سے بچنے کے لیئے بہتر ہے کہ یہ ایوان اس معاملے پر بحث کر لے۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ماضی میں کیے گئے عدالتی فیصلوں پر پارلیمنٹ میں بات ہونی چاہیے ،ْاگر ایوان میں اس معاملے پر بحث نہیں ہو گی تو اس کا حل نہیں نکلے گا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ کسی ادارے یا عدالت پر تنقید نہیں کی بلکہ حقائق سامنے رکھے ،ْدیگر ریاستی اداروں کی طرح پارلیمنٹ کا احترام بھی لازمی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کی طرح پارلیمنٹ کے فیصلوں کو بھی تسلیم کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جہاں تک ایگزیکٹو کی بات ہے گورنمنٹ افسران کو عدالتوں میں طلب کرکے بے عزت کیا جاتا ہے ۔ پالیسیز کی نفی کی جاتی ہے اور لوگوں کو نکالا جاتا ہے ،ْ یہ باتیں کب تک چلیں گی ،ْاس سے نقصان ملک کا ہوتا ہے۔ آج گورنمنٹ کے پاس عزت بچانے کیلئے سب سے آسان راستہ ہے کہ وہ کوئی کام نہ کرے اور کوئی فیصلہ نہ کرے پھر اسے کوئی نہیں پوچھے گا مگر اگر آپ کوئی کام کریں گے تو کل آپکی بے عزتی کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری حکومت ہے کل کسی اور کی ہوگی۔ یہ بالکل ٹھیک بات ہے کہ پوچھ گچھ ہونی چاہیے قانون موجود ہے۔یہ وہ باتیں ہیں جن پر ایوان میں بحث ہونی چاہیے ، یہ کسی عدالت یا ادارے پر تنقید نہیں بلکہ میں حقائق آپکے سامنے رکھ رہا ہوں ، آج اس بات پر بحث ہونی چاہیے کہ ایوان کو کام کرنے کا تعیناتیوں کا اور فیصلے کرنے کا حق ہے یا نہیں ۔انہوں نے کہا کہ کوئی غلط فیصلہ بھی ہم سے ہوسکتا ہے ہم سب انسان ہیں تو کیا اس فیصلے کو ذاتی ذمہ داری بنا لینا چاہیے، یہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ آج جن کا کوئی منتخب نمائندہ ایوان میں موجود نہیں ہے انکے بھی نمائندے سینیٹ الیکشن کیلئے امیدوار بنے ہوئے ہیں۔ آزاد لوگ کھڑے ہیں وہ کیسے منتخب ہونگے ، ماضی میں ہم نے سب تماشے دیکھے ہیں آج ان سب کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ مکمل واپس بنی گالا سب جیل منتقل کر دیاگیا
-
آئی ایم ایف کیساتھ ایک اور ڈیل ،پھر 2016کی طرح خیرباد کہا جائے گا‘ رانا مشہود
-
وفاقی وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف /ورلڈ بینک کےا جلاس کے موقع پر مصروفیات، اہم شخصیات سے ملاقاتیں
-
شمالی کوریا کا اٹیمی وارہیڈ لیجانے کی صلاحیت کے حامل کروزمیزائل کا تجربہ
-
پاکستان آئی ایم ایف کے بڑے اور طویل المدتی بیل آئوٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹریو
-
معروف عالم دین ڈاکٹراسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منایا جائے گا
-
محکمہ داخلہ پنجاب کی ضمنی انتخابات کے دوران موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش
-
وزیرخزانہ سے ورلڈ بینک کے علاقائی نائب برائے جنوبی ایشیاء سے ملاقات ،مختلف امورپر غور
-
وفاقی وزیر خزانہ کا سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اظہا
-
سی پیک کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں،وزیراعظم
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز حکام پر دہشت گرد حملے کی مذمت،شہید ہونے والے کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس
-
میزائل پروگرام سے منسلک کمپنیوں پر پابندیاں بغیر ثبوت کے لگائی گئیں، دفتر خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.