Live Updates

مفتی عبدالقوی نے عمران خان کا ولیمہ منعقد کرنے کا اعلان کر دیا

26فوری کو عمران خآن کا ولیمہ منعقد کروں گا اور انہیں الائچی اور سوہن حلوے کا تحفے دوں گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 فروری 2018 20:24

مفتی عبدالقوی نے عمران خان کا ولیمہ منعقد کرنے کا اعلان کر دیا
ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19فروری 2018ء) مفتی عبدالقوی نے عمران خان کا ولیمہ منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ۔مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ میں 26فروری کو عمران خآن کا ولیمہ منعقد کروں گا اور انہیں الائچی اور سوہن حلوے کا تحفہ دوں گا۔تفصیلات کے مطابق ہر جانب سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک جانب تو عمران خان کے مخالفین اس شادی پر انکو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں تو دوسری جانب انکے مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے لا تعداد پیغامات بھی مل رہے ہیں۔ایسے میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور معروف مفتی عبدالقوی نے عمران خان کی شادی کا ولیمہ منعقد کر نے کا اعلان کر دیا ہے۔مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ میں 26فروری کو عمران خآن کا ولیمہ منعقد کروں گا اور انہیں الائچی اور سوہن حلوے کا تحفہ دوں گا۔یاد رہے کہ قندیل قتل بلوچ قتل کیس میں نامزد ہونے کے بعد تحریک انصاف اور عمران خان نےمفتی عبدالقوی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :