وزیر اعظم روزانہ چیف جسٹس کیخلاف زہراگل رہے ہیں تو پتا نہیں ملک کیسے چل رہا ہے ‘فواد چوہدری
فنڈنگ کے حوالے سے اگر ہماری پٹیشن الیکشن کمیشن میں منظور ہوتی ہے تو (ن)لیگ الیکشن کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی‘پریس کانفرنس سے خطاب
پیر 19 فروری 2018 22:53
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار، کیپٹن شاہین یا زبیر گل ہوں سینیٹ ٹکٹ کے لئے آپ کے لئے منی لانڈر ہو نا ضروری ہے، شاہد خاقان اپنے قائدنااہل نوازشریف کو بھی کہیں کہ وہ اداروں کی توہین نہ کریں ، نواز شریف کے بچوں نے 16 کمپنیاں بنائیں اور نواز شریف بتادیں کہ ساڑھے تین سو ارب کہاں سے آیا ۔
انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی تقریر میں صرف اداروں کے لئے گالیاں ہیں، نواز شریف اب جواب دیں یا پھر انہیں اڈیالا جیل بھیجا جائے ، ایسا نہیں ہو سکتا کہ چھوٹے چوروں کو جیلوں میں ڈالیں اور بڑے چوروں کو پروٹول دیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ اسحاق ڈار کو ملک سے فرار کرانے میں شاہد خاقان نے مدد فراہم کی اور وزیراعظم کا جہاز استعمال ہوا، اسحاق ڈار کو بھگانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ، اب پوراپلان بنایا جا رہا ہے کہ باقی سب کو بھی ملک سے بھگوایا جائے۔فواد چوہدری نے کہاکہ جوبھی فنڈنگ باہر سے آئی ہے اس کے ایفیڈیوڈ پر نواز شریف کے دستخط ہونے چاہئیں، اگر ہماری پٹیشن الیکشن کمیشن میں منظور ہوتی ہے تو (ن)لیگ الیکشن کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف مطالبہ کرتی ہے کہ نوازشریف اورمریم نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالیں جائیں اور ان کے ساتھ بھی عام مجرموں جیسا سلوک کیاجائے، وزیر اعظم روزانہ چیف جسٹس کے خلاف زہراگل رہاہے تو پتا نہیں ملک کیسے چل رہا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ رانا ثنا اللہ کو زیادہ یہ سوچنا چاہئے کہ دیہات کا ووٹرز یہ سوچتا ہے کہ آپ اربوں روپے لوٹ کر باہر لے گئے ہیں اور ملک کو قرضوں کی دلدل میں پھنسا دیا ہے، رانا ثنا اللہ جب مرضی شادی کریں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا ، ججز پر پالیمنٹ میں بات کرنے کے لئے پہلے آئین میں قانونی ترمیم ضروری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.