عمران نے رشتہ بھیجا ہوا تھا ،ْنکاح عدت ختم ہونے پر ہوا،فرح خان

پیر 19 فروری 2018 22:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ خان کی سہیلی فرح خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عدت 14فروری کو ختم ہوئی اور نکاح اس کے بعد ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں فرح خان نے کہا کہ عمران خان نے بشریٰ کی والدہ کو باقاعدہ رشتہ بھیجا ہوا تھا ،ْدلہن کی والدہ نے رشتہ قبول کیا ،طلاق کے بعد عدت 14فروری کو ختم ہوئی ،اس کے بعد سادہ سی اور انتہائی مختصر تقریب میں نکاح ہوا ۔

فرح خان جو بشریٰ کی سہیلی ہونے کے ساتھ عمران خان کی منہ بولی بہن بھی ہیںاور شادی کی تقریب میں شریک چند لوگوں میں شامل تھیں نے کہا کہ نکاح کی تقریب میں بہت تھوڑے مہمان بلائے گئے تھے۔پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ فرح خان نے کہا کہ نکاح کے بعد بشریٰ عمران خان کے ساتھ بنی گالاکی ہو گئیں ،ْوہ نئے جوڑ ے کیلئے دعا گو ہیں کہ اللہ ان کی زندگی میں بے شمار خوشیاں لائے ۔