نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آبادہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پرابتدائی سماعت (آج) جسٹس عامر فاروق کریں گے سابق وزیراعظم نوازشریف کی تقاریر براہ راست نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے ،ْدرخواست گزار کا موقف

پیر 19 فروری 2018 22:47

نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ..
ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔اسلام آبادہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پرابتدائی سماعت (آج)منگل 20 فروری کو جسٹس عامر فاروق کریں گے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ مخدوم نیاز انقلابی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں سیکریٹری اطلاعات اور چیئرمین پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار سے عدالت سے اسدعا کی ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی تقاریر براہ راست نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ نواز شریف نے ججز کی کردار کشی کو اپنا وطیرہ بنایا ہوا ہے۔