مجھے کیوں نکالا کا سوال پرانا، نواز شریف جلد پوچھتے پھریں گے مجھے اڈیالہ کیوں ڈالا ‘محمود الرشید

جیل میں کوئی اور نہیں نواز شریف کے مشقتی دانیال ،طلال استقبال کرینگے‘پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو

پیر 19 فروری 2018 22:44

مجھے کیوں نکالا کا سوال پرانا، نواز شریف جلد پوچھتے پھریں گے مجھے اڈیالہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا کا سوال پرانا، نواز شریف جلد پوچھتے پھریں گے مجھے اڈیالہ کیوں ڈالا جیل میں کوئی اور نہیں نواز شریف کے مشقتی دانیال اور طلال استقبال کرینگے، اداروں کیخلاف زہر اگلنے والا ہر فرد ملک کا غدار، ٹھکانہ جیل کے سوا کوئی اور نہیں، فنکار اعلیٰ بتائیں انہوں نے سڑکیں بچوں کو جننے کیلئے بنائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب نے کہا کہ اداروں پر حملہ آور ہونا مسلم لیگ ن کی پرانی روایت ہے، اس بار دھاوا الفاظ سے بولا جا رہا ہے، یہ رجحان انتہائی خطرناک ہے۔

(جاری ہے)

میاں محمودالرشید نے کہا کہ دشمن ملک کو واچ لسٹ میں ڈال رہے ہیں اور نواز شریف آلہ کار بنتے انکا کام آسان کر رہے ہیں، خارجی محاذ پر ہم بری طرح ناکام رہے، یورپ تو دور ناقص حکومتی پالیسیوں کے باعث برادر اسلامی ملک بھی پیچھے ہٹنے لگے ہیں، شریف برادران نے سارے وسائل اپنی ذات پر خرچ کئے ، ملک کو بنانا سٹیٹ بنا دیا، قانون کو لونڈی بنا کر رکھنے والے ان جعلی خادموں سے سوال پوچھتا ہوں انہوں نے نظریاتی اعتبار سے ملک کیلئے کیا کیا ایسا کیا کام کیا جس سے پاکستان کو دنیا میں پزیرائی حاصل ہوئی ہو۔

میاں محمودالرشید نے شہباز شریف کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انکا کہنا تھا کہ شرم آنی چاہئے ان حکمرانوں کو، ہر جلسے میں سڑکوں کا جال بچھانے والے فنکار اعلیٰ بتائیں انہوں نے سڑکیں بچوں کو جننے کیلئے بنائیں

متعلقہ عنوان :