چیئرمین قومی احتساب بیورو کا وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے خلاف پلاٹس کی مبینہ طور پر غیر قانونی الاٹمنٹ کی انکوائری کا حکم

پیر 19 فروری 2018 22:39

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس جاوید اقبال نے وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، مبینہ طور پر غیر قانونی پلاٹس کی الاٹمنٹ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایچ اے فائونڈیشن کی زمین واقع کری روڈ، سیکٹر آئی۔12 اور سیکٹر آئی۔16 میں من پسند افراد کو پلاٹس الاٹ کرنے سے قومی خزانہ کو مبینہ طور پر اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔ قومی احتساب بیورو نے کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منسوخی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :