سرگودھا،عوام نے عدالتی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے، چوہدری حامد حمید

عام انتخابات میں مسلم لیگ ن واضع اکثریت سے کامیاب ہو گی، رکن قومی اسمبلی

پیر 19 فروری 2018 22:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) اگر پہلے ہی شادی کا اقرار کر لیتے تو کیا حرج تھا،معزز ججوں کی جانب سے نواز شریف کے خلاف استعمال کئے جانے والے الفاظ ان کے منصب کے خلاف ہیں،مقدمے ایک جیسے مگر فیصلے الگ الگ عوام نے قبول نہیں کیئے،پاکستانی عوام نے عدالتی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے،عام انتخابات میں مسلم لیگ ن واضع اکثریت سے کامیاب ہو گی،ضمنی الیکشنوں کے نتائج سے خان صاحب سمیت تمام سیاسی پارٹیاں پریشان ہو چکی ہیں،لودھراں میں اے ٹی ایم کارڈ کریش ہو نے پر تحریک انصاف ماتم منا رہی ہے،ان کا خیالات کا اظہار دختر پاکستان مریم نواز نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن سرگودھا سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید وفاقی پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا عدالتوں کی جانب سے جس طرح شریف فیملی کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی مقدمہ کا فیصلہ ہونے سے پہلے ہی نا اہل کیا جانا پاکستانی عوام نے قبول نہیں کیاضمنی انتخابات کے نتائج نے ثابت کر دیا کہ عوام نے عدالتی فیصلوں کو مسترد کر دیا ہے،پی ٹی آئی کی اے ٹی ایم مشین لودھراں میں بھسم ہو گئی ہے، اس موقع پر انہوںچوہدری حامد حمید کی جانب سے مریم نواز کوسرگودھا میں 24 فروری کو ہونے والے سوشل میڈیا کنونشن پر بھی بریف کیااور ان کی آمد کے باعث کئے جانے والے انتظامات پر بھی بات چیت کی گئی ،