Live Updates

تحریک انصاف کی عوام کو مہنگا تیل بیچنے پر وفاقی حکومت پر کڑی تنقید

حکومت پاکستان انتہائی بے رحمی سے اپنے شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہے حکومت ڈیزل پر اکتالیس روپے ٹیکس کی مد میں بٹور رہی ہے، پٹرول پر تقریباً چونتیس روپے فی لیٹر وصول کئے جارہے ہیں، اسد عمر

پیر 19 فروری 2018 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) حکومت ڈیزل پر اکتالیس روپے ٹیکس کی مد میں بٹور رہی ہے۔پٹرول پر تقریباً چونتیس روپے فی لیٹر وصول کئے جارہے ہیں۔یہ بات سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے عوام کو مہنگا تیل بیچنے پر وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان انتہائی بے رحمی سے اپنے شہریوں کو لوٹنے میں مصروف جنوبی ایشیائ میں عوام کو مہنگا ترین تیل بیچنے والوں کی فہرست میں حکومت پاکستان کا دوسرا نمبر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کا براہ راست اثر عام آدمی کی معیشت پر پڑتا ہے، حکومت اپنی نااہلی کا خمیازہ مہنگائی کی صورت میں عوام کو بھگتنے پر مجبور کرتی ہے باالواسطہ ٹیکسوں کے ذریعے غریب عوام کا معاشی استحصال فوری بند کیا جائے، اسد عمر نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد ناقابل جواز ٹیکس واپس لیکر ایندھن سستا کیا جائے، حکومت اپنی آمدن میں اضافے کیلئے ٹیکسوں کے فرسودہ نظام میں بہتری لائے، ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات