’باغی 2‘ کی ریلیز سے پہلے ہی تیسرے سیکوئل کا اعلان

پیر 19 فروری 2018 22:35

’باغی 2‘ کی ریلیز سے پہلے ہی تیسرے سیکوئل کا اعلان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) بالی وڈ کے معروف فلمساز ساجد ناڈیاڈ والا نے ٹائیگر شروف کی فلم ’باغی‘ کے دوسرے سیکوئل کی نمائش سے قبل ہی ’باغی 3‘ کا اعلان کر دیا۔فلم 'باغی' کا دوسرا سیکوئل رواں سال 30 مارچ کو ریلیز گا۔یہ فلم 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’باغی‘ کا سیکوئل ہے جس میں ٹائیگر شروف کے مدمقابل شردھا کپور نے مرکزی کردار کیا تھا۔

یہ فلم باکس آفسپر بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا نے اب ’باغی 2‘ کی نمائش سے قبل ہی تیسرے سیکوئل کا بھی اعلان کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ناڈیاڈ والا پروڈکشن نے فلم ’باغی‘ کا تیسرا سیکوئل بھی بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں مرکزی کردار ٹائیگر شروف ہی نبھائیں گے جب کہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض احمد خان سر انجام دیں گے۔فلم کے دوسرے سیکوئل کا ٹریلر 2 روز بعد جاری کیا جائے گا جس میں ٹائیگر کے مدمقابل ان کی قریبی دوست ڈشا پٹانی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :