کراچی،حصول پاکستان کے لئے بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانیوں کاتاریخی کردار پاکستانی قوم پر قرض ہے، چوہدری محمود بشیر ورک

سقوبط ڈھاکہ کے بعدپاکستان میں سکونت اختیار کرنے والے بنگلہ نڑاد پاکستانیوں کی شہریت اور قومی شناختی کارڈ سے جڑے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہیں،وفاقی وزیر قانون وانصاف

پیر 19 فروری 2018 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) وفاقی وزیر قانون وانصاف چوہدری محمود بشیر ورک نے سقوبط ڈھاکہ کے بعدپاکستان میں سکونت اختیار کرنے والے بنگلہ نڑاد پاکستانیوں کی شہریت اور قومی شناختی کارڈ سے جڑے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ حصول پاکستان کے لئے بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانیوں کاتاریخی کردار پاکستانی قوم پر قرض ہی.

جو بھائی پاکستان کو اپنا وطن بنا چکے ہیں انہیں پاکستانی شہریت اور پاکستان پر حق سے کوئی محروم نہیں کر سکتا. وفاقی وزیر چوہدری بشیر محمود ورک نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ کے ہمراہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں مرحوم رکن قوم اسمبلی اعجاز شفیع کے صاحبزادے بلال اعجاز شفیع کے توسط سے کراچی سے قومی اسمبلی سیکریٹیریٹ پہنچنے والے بنگلہ نڑاد پاکستانیوں کے رہنماؤں شیخ محمد سراج، عطا اللہ نے کراچی مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر حاجی شاہجہاں ، محمد رفیق شورو اور محمد الیاس کشمیری کی قیادت میں ملاقات کی اور پاکستان میں بسنے والے بنگلہ نڑاد پاکستانیوں کو درپیش قومی شناختی کارڈ، پاسپوٹ اور پاکستان کی سمندرری حدود میں ماہی گیری سے متعلق سنگین مسائل سے آگاہ کیا.

ایکشن کمیٹی برائے پاکستانی بنگالیز کے صدر شیخ محمد سراج نے وفاقی وزیر قانون کو 1999 میں مرحوم رکن قومی اسمبلی میاں اعجاز شفیع کے توجہ دلاؤ نوٹس پر بننے والی خصوصی کمیٹی کی تفصیل سے آگاہ کیا جس کے ایک رکن قیصر احمد شیخ بھی ہیں جن کی سفارشات پر عمل درآمد سے بنگلہ نڑاد پاکستانیوں کی شہریت کا مسئلے کا فوری حل ممکن ہی. وفاقی وزیر قانون چوہدری محمود بشیر ورک نے شیخ قیصر احمد کی پاکستان کی آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والے بنگلہ نڑاد پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں دلچسپی لینے کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کروائی ک پاکستان میں سکونت اختیار کرنے والے بنگلہ نڑاد پاکستانیوں کی شہریت کا مسئلہ 1999 میں رکن قومی اسمبلی اعجاز شفیع مرحوم کے توجہ دلاؤ نوٹس پر بننے والی خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گی.

وفاقی وزیر قانون و انصاف نے پاکستان میں بسنے والے بنگلہ نڑاد پاکستانیوں کے نمائندہ وفد کو یقین دلایا کہ ہم قائد میاں محمد نواز شریف کی رہنمائی میں موجودہ اسمبلی سے ہی ان کی شہریت کا بل منظور کروانے کی بھرپور کوشش کریں گی. وفاقی وزیر قانون نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرحوم رکن قومی اسمبلی میاں اعجاز شفیع کی پارٹی اور قیادت کا بے مثال ساتھ نبھانے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ نڑاد پاکستانیوں کی شہریت کا مسئلہ حل کر کے ہم اپنے مرحوم ساتھی کی روح کے ساتھ کیا گیا عہد نبھائیں گے�

(جاری ہے)

�#