سندھ کابینہ نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز سندھ کا قانون منظور کرلیا

سندھ کی یونیورسٹیز کے انتظامی اختیارات گورنر سے وزیراعلیٰ سندھ کو منتقل

پیر 19 فروری 2018 22:33

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) سندھ کابینہ نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز سندھ کا قانون منظور کرلیا،سندھ کی یونیورسٹیز کے انتظامی اختیارات گورنر سے وزیراعلیٰ سندھ کو منتقل کردیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں میر ہزار خان بجارانی و عاصمہ جہانگیر کے ایصال ثواب کے لیے دعا مغفرت کی گئی،جبکہ اجلاس کے دوران سندھ کابینہ نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز سندھ کا قانون منظور کرلیا،سندھ کی یونیورسٹیز کے انتظامی اختیارات گورنر سے وزیراعلیٰ سندھ کو منتقل کردئے گئے ہیں۔

، یونیورسٹیز کی سلیکشن کمیٹیز میں سیکریٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈ بھی شامل ہونگے،رجسٹرار اور امتحانی سلیکشن بورڈ کنٹرولر کی سفارش پر سنڈیکیٹ بھرتی کریں گے،ڈائریکٹر خزانہ بھی حکومت ہی بھرتی کرے گی،وزیراعلیٰ سندھ ہی وائس چانسلر، پرو۔ وائس چانسلر و اعلی ٰ افسران تعینات کرے گا،گورنر بطور چانسلر اعزازی ڈگریز اور یونیورسٹیز کی سینیٹ کی صدارت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :