اکتالیسواںآل پاکستان بین الجامعاتی کرکٹ ٹورنامنٹ

یو ای ٹی نے کراچی یونیورسٹی کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

پیر 19 فروری 2018 22:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ ایند ٹیکنالوجی لاہور نے پنجاب یونیورسٹی میں جاری اکتالیسویںآل پاکستان بین الجامعاتی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی یونیورسٹی کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

یو ای ٹی کے کھلاڑیوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اورز میں مجموعی طور پر 206رنز کا ہدف دیاجس کے تعاقب میں کراچی یونیورسٹی کوئی اچھی کارکردگی نا دکھا سکی اور بطور دفاعی چمپیئن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس یو ای ٹی لاہور محمد تنویر نے کہا کہ کھیلیں ہمیشہ صحتمند اور توانا معاشرے کی عکاس ہوتی ہیں لہذا کھیلوں کو فروغ دینے اور ملک کا نا م روشن کرنے کیلئے نوجوان نسل بھرپورحصہ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ یو ای ٹی لاہور اس سلسلے میں تمام ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے اور ٹورنمنٹ میں یو ای ٹی لاہور کا فتح حاصل کرنا قابل فخر اور اعزاز کی بات ہے ۔

متعلقہ عنوان :