تحریک انصاف کے ساتھ اب کوئی تعلق واسطہ نہیںہے وہاں بھی وہی جاگیردارانہ نظام ہے، امیدوار این اے 139 فاروق احمد انصاری

پیر 19 فروری 2018 22:33

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) امیدوار این اے 139میاں فاروق احمد انصاری نے کہا ہے کہ میرا آج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کوئی تعلق واسطہ نہیںہے کیوں کہ تحریک انصاف میں وہی جاگیردارانہ نظام ہے اور اس میں تبدیلی دور دور تک نہیں آ رہی اس جماعت میں ورکروں کے لیے کوئی جگہ نہ ہے اور ورکروں کے ساتھ نا انصافی اور زیادتی معمول ہے ، میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف میں تبدیلی کے پیش نظر شمولیت اختیار کی تھی لیکن صد افسوس آج قصور میں اقتدار کی ہوس کے مارے جاگیر دار و سرمایہ دار لوٹا مافیا نے اپنے باس المعروف اے ٹی ایم مشین کی ایماء پر اس تبدیلی کے نظریہ کو ہمیشہ کے لیے بے موت مار کر دفن کر دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خاں کی رہائش گاہ بنی گالا اسلام آباد میں عمران خان کے ساتھ میٹنگ کے دوران کیا ۔

متعلقہ عنوان :