چنیوٹ، سیکولر اور سیاسی انتہا پسندی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ،قاری شبیر احمد عثمانی

سودی معیشت نے ملک کی معیشت کو عالمی اداروں کے پاس گروی رکھ دیا ، نائب امیر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ

پیر 19 فروری 2018 22:31

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی نائب امیر مولاناقاری شبیر احمد عثمانی نے چناب نگر میں ایک بہت بڑے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سیکولر انتہا پسندی اور سیاسی انتہا پسندی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے اور سودی معیشت نے ملک کی معیشت کو عالمی اداروں کے پاس گروی رکھ دیا ہے اس ابتر صورت حال کا واحد حل یہ ہے کہ حکمران ملک کو اس کے قیام کے مقصد سے ہم آہنگ کردیں اوراستحصال سے پاک الہامی قانون یعنی’’اسلامی نظام‘‘کے نفاذ کا اعلان کردیا جائے ،انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ہماری بقاء کا کوئی راستہ باقی نہیں ہے اور اگر ہم اللہ کی دھرتی پراللہ کا قانون نافذ کردیں تو دنیا کی امامت مسلمانوں کے ہاتھ میں آسکتی ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ استحصالی نظام بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کے وژن کی نفی ہے ،انہوںنے کہا کہ بانی پاکستان کے فرمودات کی روشنی میں ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ تمام دینی وسیاسی جماعتوں کو اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے یک نکاتی ایجنڈے پر اکھٹے ہوجانا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اسلام آپس میں متصادم ہیں اسلام اور مسلمان دہشت گردی کے ازلی دشمن ہیں کیونکہ اللہ اور اللہ کے نبی ؐ نے احترام انسانیت سکھائی ہے اور یہی ہماری پالیسی ہے۔

متعلقہ عنوان :