سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تقاریر میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی عائد کیے جانے کا امکان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 فروری 2018 19:57

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تقاریر میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی عائد ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19فروری 2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ مخدوم نیاز انقلابی کی جانب سے دائر کی گئی ہے ۔درخواست میں سیکریٹری اطلاعات اور چیئرمین پیمرا کو بھی فریق بنایا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے یہ موقف بھی اپنایا کہ نواز شریف نے ججز کی کردار کشی کو اپنی عادت بنا لیا ہے جس سے اداروں کا وقار شدید مروح ہو رہا ہے ۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی تقاریر براہ راست نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے۔درخواست کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے مقرر کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پر ابتدائی سماعت منگل 20 فروری کو جسٹس عامر فاروق کریں گے

متعلقہ عنوان :