گورنر خیبر پختونخوا انجنئیراقبال ظفر جھگڑا سے پاکستان میں روس کے سفیر الیکسی وائی دیروف کی ملاقات

روسی سفیر اور ان کے وفد کے ارکان نے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی

پیر 19 فروری 2018 22:31

گورنر خیبر پختونخوا انجنئیراقبال ظفر جھگڑا سے پاکستان میں روس کے سفیر ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) پاکستان میں روس کے سفیر الیکسی وائی دیروف نے پیر کے روز گورنر خیبر پختونخوا انجنئیراقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

سفارت خانے کے ٹریزڈ یفریذنیسٹوپوری کوزولوف،وادم زینسوف ، اعزازی کونسلر ارسلان خان اور عثمان وسیم بھی ان کے ہمرا ہ تھے ۔ اجلاس میں پرنسپل سکیرٹری برائے گورنر منیر اعظم خان اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔ روسی سفیر اور ان کے وفد کے ارکان نے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔بعد ازاں گور نر نے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :